لاہور ہائی کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا 2 رکنی بنچ تحلیل ہوگیا۔
تحلیل ہونے والا 2 رکنی بنچ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تھا۔
اب جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں نیا بینچ بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
نئے بنچ میں جسٹس طارق محمود باجوہ شامل ہیں۔
یہ نیا 2 رکنی بنچ اب انسدادِ دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کے خلاف 5 مئی سے درخواستوں پر سماعت کرے گا۔