• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہب پوچھ کر نشانے بنانے کے بھارتی دعویٰ کا پول کھل گیا

بھارتی میڈیا کے پہلگام میں سیاحوں سے اُن کا مذہب پوچھ کر نشانہ بنائے جانے کے دعویٰ پر ویڈیو مناظر سامنے آگئے۔

پہلگام میں حملے کے وقت زپ لائن پر ایک شخص نے غیر ارادی طور پر واقعے کے مناظر ریکارڈ کرلیے تھے۔

زپ لائن سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہیں جبکہ سیاح بھاگ رہے ہیں۔

ویڈیو میں ایسا کوئی منظر نہیں نظرآتا، جس میں حملہ آور وہاں موجود افراد سے بات کرتے یا مذہب کے بارے میں پوچھتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا اسلام اور مسلمانوں کی مخالفت کے جوش میں ہوش کھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا نے ویڈیو میں نظر آنے والے کشمیری زپ لائن آپریٹر کو جو بظاہر مسلمان نظر آتا ہے تحقیقات سے قبل ہی کٹہرے میں کھڑا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے سے متاثر نریندر مودی سرکار نے زپ لائن آپریٹرز سے تحقیقات شروع کردیں۔

مقبوضہ وادی کے کئی زپ لائن آپریٹرز کو انویسٹی گیشن کے لیے این آئی اے کے دفتر میں طلب کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید