• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے امپائر عوام ہیں ہماری بات بھی ان سے ہوگئی ہے، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ : فوٹو فائل
مراد علی شاہ : فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے امپائر عوام ہیں ہماری بات بھی ان سے ہوگئی ہے۔

حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک پنجاب میں جماعت ہے جو کہہ رہی ہے ساڈی گل ہوگئی ہے، جبکہ یہاں کی جماعت بھی کہہ رہی ہے ہماری بات ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مردہ گھوڑا چابک مار کر اٹھایا جا رہا ہے، وہ نہیں اٹھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں سیلاب کے دوران بلاول بھٹو مصروفیات چھوڑ کر اپنے لوگوں کے درمیان رہے، حیدرآباد والوں نے پیپلز پارٹی کا میئر بنایا۔

قومی خبریں سے مزید