متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہماری رگوں میں پاکستان بنانے والوں کا خون ہے، ہمیں آئین میں رہتے ہوئے بچوں کے حقوق چاہیئیں۔
کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمیں مسئلہ اس نظام سے ہے، سارے ملک کے اختیارات ایک وزیراعظم اور چار وزرائے اعلیٰ کے پاس ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمیں آئین میں وہ سب کچھ ڈلوانا ہے جو آپ کے مسائل حل کرے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان، ریاست اور آئین کے خلاف کوئی بات نہیں کر رہے۔ ہمیں اپنی اگلی نسلوں کے لیے حقوق اور اچھا مستقبل چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومتیں ہمارے نام پر ملنے والے پیسے ہم پر خرچ نہیں کر رہیں۔