ہرنائی کے پہاڑی علاقے پان غر میں نامعلوم افراد نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور دھماکے سے تباہ کردیا۔
پولیس کے مطابق ٹاور کی تباہی سے لینڈ لائن فون اور انٹرنیٹ سسٹم معطل ہوگیا۔
نامعلوم افراد نے ڈیلکونہ پولیس تھانے کی عمارت کو بھی دھماکا خیز مواد سے نقصان پہنچایا۔ واقعے کے وقت ڈیلکونہ پولیس تھانے میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔