• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی 60 سیٹوں پر نتائج چیلنج کرے گی، رؤف حسن

رؤف حسن : فوٹو فائل
رؤف حسن : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کی 60 نشستوں پر نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت سے 60 نشستیں چھینی گئی ہیں، اس کے خلاف وہ ٹریبونلز اور عدالتوں میں جائيں گے۔

رؤف حسن نے کہا کہ دیکھنا ہوگا اتنی زیادہ سیٹوں پر فیصلہ آنے تک کیا حکومت سازی کا عمل روکا جاسکے گا یا نہیں، پنجاب میں حکومت بنانے کی بالکل کوشش کریں گے، کے پی میں ہماری حکومت بن چکی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ حلقوں کے فارم 47 نہیں دیے گئے، 60 کے قریب سیٹیں ہماری ہیں، جو ہم سے چھینی گئیں، ہم واپس لیں گے، ثبوت پیش کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے، ٹریبونل جلد فیصلہ کرے۔

ترجمان تحریک انصاف نے  ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد بنانے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  ان کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا کیوں کہ ان کے پاس خواتین نشستوں کا کوٹا نہیں ہے۔

رؤف حسن نے مزید کہا کہ ہم نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں، دیگر جماعتیں منڈیاں لگاتی رہی ہیں، ہم منڈی لگانے والی پارٹی نہیں، ہم نے سوچ سمجھ کر امیدواروں کو سیٹیں دی تھیں، ہم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم کا کیس لڑیں گے۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates

قومی خبریں سے مزید