• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا


کینیڈا کے شہر مِسّی ساگا میں پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

مقامی عہدیداروں کے مابین اسٹیج پر کھڑے ہونے پر تلخ کلامی ہو گئی۔

پی ٹی آئی کینیڈا گروپ بندی کا شکار ہے اور اکثر احتجاجی مظاہروں اور دیگر تقریبات میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات رونما ہو جاتے ہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ایک گروپ نے پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ’پُرامن‘ مظاہرے کی کال دی تھی۔

تاہم یہ مظاہرہ بھی پُرامن نہ رہا اور بدامنی کا شکار ہو گیا۔