• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابان قتل کیس، سگا پھوپھی زاد بھائی قاتل نکلا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی ایریا میں تین روز قبل سالہ بچے ابان کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔15 سالہ قاتل سفیان کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں 14 فروری کو بچے آبان کوبے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر رکھی تھی اور 6 خواتین سمیت 10 افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے تھے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گھر اوراس کے اطراف سرکل تیار کیاگیاتھا، تحقیقات میں پولیس ملزم تک پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے 15سالہ ملزم سفیان کو گرفتار کر لیا، ابتدائی طورپر ملزم نے تفتیش کے دوران ماموں زاد بھائی 7سالہ آبان کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ،پولیس کے مطابق سگا پھوپھی زاد بھائی ماموں کے ہاں رہتا تھا جس نے ابان کو قتل کیا،ملزم کے مطابق ماموں آبان کی شکایتوں کی وجہ سے مجھے ڈانٹتے تھے ،ملزم نے بتایا کہ چھری قتل کے بعد دھوکر واپس کچن میں رکھ دی تھی۔۔ملزم کے بیان کے مطابق آبان کے والد اور والدہ ملازمت پر جانے کے بعد بچوں کا دھیان رکھتا تھا ،آبان ماموں سے شکایتیں لگاتا تھا جسے اس نے کچن سے چھری لاکر قتل کیا،ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق آبان کے قتل کی تحقیقات کیلئے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ ماہر افسران کا تعین کیاگیاتھا ۔پولیس نے چھ خواتین سمیت دس سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کئے تھے،مقتول کی رہائش گاہ سے جائے وقوعہ تک مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئی تھی،مجموعی طور پر 40 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز جمع کی گئی تھی ،تفتیشی ذرائع کے مطابق حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جارہاتھا،سرکاری اسپتال کے کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئی تھیں، مقتول کے گھر کے قریب مشتبہ افراد کا موبائل فون ریکارڈ بھی تحقیقات میں حاصل کیاگیاتھا ،مقتول کے گھر سے جائے وقوعہ تک کے علاقے کی جیو فینسنگ کرائی گئی تھی۔پولیس نے ملزم کے اعترافی جرم سے متعلق بتایا کہ ملزم نے آبان کو پچھلی گلی سے پارک کی جانب لے جانے کے بعد دھوبی گھاٹ کے مقام پر اسے قتل کیا اور مین گیٹ سے ہوتا جھاڑیوں تک پہنچنے کے بعد چھپ گیا ۔
اہم خبریں سے مزید