• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی شخص نے ناکارہ طیارہ پُر آسائش گھر میں تبدیل کر دیا


روسی شخص نے ایک ناکارہ مسافر طیارے کو قیمتی اور آسائش سے بھرپور گھر میں تبدیل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ صارفین اس منفرد وِلا میں رہنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق روسی کاروباری شخصیت فیلکس ڈیمن نے بوئنگ 737 مسافر طیارے کو ایک لگژری پرائیویٹ وِلا میں تبدیل کیا ہے جس میں 2 بیڈروم، کچن، الماریاں،واش روم اور پول بھی موجود ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جہاز کے اندر بنایا گیا یہ خوبصورت گھر انڈونیشیا  میں چٹانوں کے اوپر واقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیلکس ڈیمن نے ریٹائرڈ کیے گئے اس مسافر طیارے کو 2021ء میں خریدا تھا۔