بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں مذہبی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد تقریباً 300 افراد کی حالت بگڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، اتنی بڑی تعداد میں متاثرین کے اسپتال پہنچنے پر جگہ کم پڑگئی جس کے بعد کئی لوگوں کو سڑک پر طبی امداد دینا پڑی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسپتال کے باہر سڑک پر موجود درخت سے رسیاں باندھ کر سیکڑوں مریضوں کو ڈرپس لگائی گئیں۔
بھارتی حکام کے مطابق اسپتال لائے گئے مریضوں میں سے 30 کی حالت نازک ہے۔
دوسری جانب گاؤں والوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اسپتال پہنچے تو کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا، ہمیں مریضوں کے علاج کے لیے پرائیویٹ ڈاکٹروں کو بلانا پڑا۔