• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولیویا: کرنسی لے جانیوالا طیارہ گر کر تباہ، 20 افراد ہلاک، ہر طرف نوٹ بکھر گئے

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

بولیویا میں بینک کرنسی نوٹ لے کر جانے والا فوجی کارگو طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 20 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے، بعد ازاں طیارے سے بکھرنے والے نوٹ جمع کرنے کے لیے موجود ہجوم پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بولیوین ایئر فورس کا C-130 ہرکولیس کارگو طیارہ لینڈنگ کرتے ہوئے رن ​​وے سے ہٹ کر ایک ایونیو سے ٹکرا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے میں نئے پرنٹ ہوئے کرنسی نوٹ موجود تھے جنہیں مرکزی بینک پہنچایا جانا تھا، حادثہ جمعے کی شام ساڑھے 6 بجے پیش آیا۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر طیارہ گرنے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید