• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی سپریم کورٹ نے غزہ میں کام کرنیوالی امدادی تنظیموں پر پابندی عارضی طور پر معطل کر دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والی بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے خلاف حکومت کی پابندی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، یہ فیصلہ 37 امدادی تنظیموں کے خلاف اسرائیل کے اعلان کے بعد آیا تھا جنہیں نئی قواعد کی خلاف ورزی پر کام بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ نے عارضی طور پر حکم دیا ہے کہ تنظیمیں اپنے بیشتر کام جاری رکھ سکتی ہیں، جب تک عدالت ان کی اپیل پر فیصلہ نہیں کرتی، ان تنظیموں میں ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (MSF)، آکسفام، ناروے ریفیوجی کونسل اور کیئر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے دسمبر میں ان تنظیموں کو خبردار کیا تھا کہ ان کے اسرائیلی ورک رجسٹریشن کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور انہیں اپنی فلسطینی اسٹاف کی ذاتی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی جسے تنظیمیں سیکیورٹی اور انسانی حقوق کے لحاظ سے خطرناک سمجھتی ہیں۔

ادھر امدادی تنظیمیں اور مقامی ذرائع غزہ کی صورتِ حال کو ’تباہ کن‘ قرار دے رہے ہیں اور پابندی کے اثرات انسانی خدمات پر نمایاں نظر آ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید