• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی اتحاد کونسل نے آزاد اراکین کی شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے 86 آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جمع کرادیے۔

پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کےلیے 86 آزاد اراکین کے شمولیت کے سرٹیفکیٹ ای سی پی میں جمع کرادیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 105، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 85، سندھ اسمبلی کے 9 آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ بھی ای سی پی میں جمع کرائے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید