• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے این اے 48 کے امیدوار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے این اے 48 سے آزاد امیدوار علی بخاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ای سی پی اسلام آباد میں علی بخاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل علی بخاری نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق علی بخاری نے 75 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی حمایت یافتہ راجہ خرم نواز نے31 ہزار ووٹ لیے لیکن فارم 47 میں جیتے ہوئے امیدوار ہارگئے۔

وکیل علی بخاری نے یہ بھی کہا کہ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے دانستہ طور پر انتخابی نتائج تبدیل کیے، جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کی طلبی کے باوجود آر او نہیں آئے، آر او نے ہمارے الزام کو نہیں جھٹلایا جس سے ہمارے مؤقف کو تقویت ملی۔

امیدوار کے وکیل نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنی زیر نگرانی دوبارہ فارم 45 کی روشنی میں فارم 47 مرتب کرے۔

قومی خبریں سے مزید