پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹھپے لگائے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے کہا کہ 27 سال سے خواجہ آصف نے قبضہ کیا ہوا تھا، اسے ہم نے شکست دی۔
ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ آر او کے دفتر میں مجھ پر پولیس نے تشدد کیا، اصل فارم 45 میں نے سب کے سامنے رکھے، میں جیت چکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا، این اے 71 کی آج الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، آج بھی آر او نے رپورٹ پیش کی، این اے 71 سے ہم جیت چکے ہیں۔