• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے آسٹریلوی کرکٹر میگ لیننگ کو بھی اپنا منفرد انداز سکھا دیا

فوٹو ـــ اسکرین گریب
فوٹو ـــ اسکرین گریب

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی آسٹریلوی کرکٹر میگ لیننگ کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کو ممبئی کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ویمنز پریمیئر لیگ کی فرینچائز دہلی کیپٹلز کی کپتان میگ لیننگ کے ساتھ ایک مختصر سی دلچسپ ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے ویمنز پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے آغاز سے قبل ہونے والی اس ملاقات کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کو بھی اپنا منفرد انداز سکھا دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم اور کرکٹ کی دنیا سے وابستہ ان دو بڑے ناموں کی اس ملاقات پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں  اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے اور’بالی ووڈ کنگ‘ کے نام سے مشہور ہیں۔

دوسری جانب، میگ لیننگ کا شمار دنیا کی عظیم ترین کرکٹرز میں کیا جاتا ہے، ان کی قیادت میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے پانچ ورلڈ کپ جیتے۔

اس کے  علاوہ، اُنہوں نے کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں سات عالمی ٹائٹل اور ایک گولڈ میڈل بھی اپنے نام کیا۔