ابوظبی: اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے درمیان علاقائی صورتحال پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات اور قطر کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شیخ عبداللّٰہ بن زاید اور شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات اور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔