• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو نہیں مانتے: رانا آفتاب

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ہم اس الیکشن کو نہیں مانتے، آج ایوان سبزی منڈی بنا ہوا تھا۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا آفتاب احمد نے کہا کہ میں نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنی تھی، اسپیکر سمجھتے ہیں کہ ان کو قانون پر بہت عبور ہے۔

رانا آفتاب احمد کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال اور احمر رشید بھٹی کو محفوظ راستہ دیا جائے، میرا یہی کہنا ہے کہ جمہوری عمل کے لیے اس انتخاب کو نہیں مانتے، انہوں نے ممبران کو زر خرید سمجھا ہوا ہے، ہماری لیگل کمیٹی بیٹھے گی جو معاملے کو دیکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نمبر 140 سے کراس کر جائے گا، آج کا دن جمہوری عمل کا دن تھا، اسپیکر نے اس دن کو سیاسی دن بنا دیا، ہم نے جمہوری عمل سے باہر نہیں جانا تھا، ہمارے ممبران اسمبلی گیٹ پر موجود ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد کا کہنا ہے کہ  میاں اسلم، حافظ فرحت اور دوسرے ممبران کو اسمبلی لایا جائے، میں اس پر بات کرنا چاہتا تھا، ہم نے ٹوکن واک آؤٹ کیا، ہم پوری تیاری سے آئے تھے، ہمارے ممبران کو اسمبلی نہیں آنے دیا، اسپیکر بضد تھے کہ ہمیں بات نہیں کرنے دینی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے رولز کی خلاف ورزی کی گئی ہے، اسپیکر کے رویے پر بہت افسوس ہوا، ہم بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا فیصلہ پارٹی کرے گی، میں نے عام اسکولوں میں تعلیم حاصل کی ہے، عام آدمی ملک میں محرومی کا شکار ہے۔

قومی خبریں سے مزید