• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ نہیں عامر خان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، سنیل گروور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت کے مشہور کامیڈین اور اداکار سنیل گروور نے کہا ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ 

کپل شرما شو میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیتنے والے سنیل کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں اور ان کی فلم میں ایک اچھا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ سنیل گروور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم جوان اور سلمان خان کے ساتھ فلم بھارت میں کام کرچکے ہیں۔ 

سنیل گروور نے عامر خان کی مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم گجنی میں بھی کام کیا تھا۔

سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے دونوں کے کرداروں کی تعریف کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید