نامور بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے ایسا ڈیبیو نہیں ملا جیسا کہ اسٹار کڈز کو ملتا ہے۔
عمران ہاشمی اپنی سیریز شو ٹائم کی ریلیز کے انتظار میں ہیں جو مارچ میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جارہی ہے۔
عمران ہاشمی نے فلم فٹ پاتھ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جبکہ 2004 کی فلم مرڈر سے شہرت پائی۔
اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں فلموں میں ایسا ڈیبیو نہیں ملا جیسا اسٹارز کے بچوں کو ملتا ہے۔
اپنے تازہ انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے نئے آنے والوں کےلیے چیلنجز دیکھے ہیں، کیونکہ میں نے خود بھی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فلم کےلیے آڈیشن دینا یا فلم میں کاسٹ ہونا تو دور کی بات ہے نئے آنے والے کےلیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ملاقات اور اس کے آفس میں داخلہ بھی مشکل ہوتا ہے۔
عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ ایک نئے آنے والے کےلیے حقیقت ہے، لہٰذا اقربا پروری پر لوگوں کا احتجاج اچھا ہے۔