• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا نے بھارتی ’آر جے‘ کو کرکٹ سے دور رکھنے کیلئے کیا کیا؟

بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی نوجوان گلوکار عاشر وجاہت کے گانے ’جانم پیار تم سے ہے‘ کی دیوانی ہوگئیں اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ سے دور رہنے کی صلاح بھی دے دی۔

پاکستانی ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کی نئی البم ’صدقے‘ کے گانے ’جانم پیار تم سے ہے‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔

سوشل میڈیا پر آج کل ہر دوسرا فنکار و انفلوئنسر اس گانے کے سحر میں مبتلا ہے اور اس پر ریلز بنا رہا ہے۔ تاہم اب ثانیہ مرزا نے بھی اسی گانے پر دبئی میں مقیم بھارتی آر جے و ٹریول بلاگر پریکشت بلوچی کے ساتھ نئی ریل (مختصر ویڈیو کلپ) شیئر کی ہے۔

تاہم پریکشت بلوچی کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اس ویڈیو میں لکھا کہ ’اگر ثانیہ مرزا میری ویڈیو پر کمنٹ کرتی ہیں تو میں کبھی کرکٹ نہیں دیکھوں گا، ویڈیو کے اگلے ہی کلپ میں سابق ٹینس اسٹار کے کمنٹ کے بجائے خود ثانیہ مرزا ہی آجاتی ہیں اور ناظرین کو آنکھ بھی مارتی ہیں‘۔

پریکشت بلوچی نے مذکورہ ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کی اجازت طلب کی تو ثانیہ مرزا نے اجازت دینے سے منع کردیا۔ 

انہوں نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’لیکن کیا میں برائے مہربانی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ تو دیکھ سکتا ہوں ناں؟‘۔

مذکورہ ویڈیو کے کمنٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا بالکل بھی نہیں اور ساتھ ہی شیطانی چہرے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید