• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونیاں: زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پنجاب کے شہر چونیاں میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس واقعے کا مقدمہ 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں قاسم علی، ان کی اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں جبکہ ایف آئی آر میں قاسم علی کی بیٹی پر کھیر میں زہریلی گولیاں ملانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 22 اکتوبر کو زہریلی کھیر کھانے کے بعد خاندان کے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی تھی، جن میں سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید