پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید سے ملاقات ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا گیا اور اسی میچ کے دوران پی ایس ایل کی پریزنٹر ایرن ہالینڈ کی ثنا جاوید کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
ایرن ہالینڈ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ثنا جاوید کے ساتھ لی ہوئی ایک سیلفی شیئر کی ہے۔
انہوں نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ثنا جاوید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’آخرکار! میری ملاقات خوبصورت خاتون سے ہوگئی‘۔
واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور گزشتہ روز ہونے والے میچ میں ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔