• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی بیٹی نے بابر اعظم سے آٹو گراف لے لیا


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے قومی ہیرو اے ایس پی شہربانو نقوی کی بیٹی کو آٹو گراف دے کر اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔

پاکستان میں عربی خطاطی والا کُرتا پہننے کی وجہ سے ہراسگی کا نشانہ بننے والی خاتون کی جان بچانے پر شہرت حاصل کرنے والی اے ایس پی گلبرگ شہر بانو نقوی کی کرکٹر بابر اعظم کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں بابر اعظم پہلے اے ایس پی شہربانو نقوی کی بیٹی کو گود میں اُٹھائے اور پھر اپنی اس ننھی مداح کو آٹوگراف دیتے نظر آ رہے ہیں۔

قومی کرکٹر کا یہ اقدام اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ اے ایس پی شہربانو نقوی جیسے قومی ہیروز کی ملک کی خدمت میں دی گئی قربانیوں کو تسلیم کرنا اور اُنہیں سراہنا کتنا ضروری ہے۔