• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں پراپرٹی شو، سرمایہ کاروں کا ڈی ایچ اے میں دلچسی کا اظہار


دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی انٹرنیشنل پراپرٹی شو (ائی پی ایس) 2024 میں ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے بھی پاکستانی پویلین میں اسٹالز لگائے گئے۔

یہ نمائش 27 سے 29 فروری تک منعقد ہوئی جس میں ڈی ایچ اے کی جانب سے پاکستان میں پرکشش سرمایہ کاری کے کئی منصوبے پیش کیے گئے اور کئی غیرملکیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔

ڈی ایچ کے پویلین میں ڈی ایچ اے کراچی، لاہور، گوجرانوالا اور دیگر کے اسٹالز لگائے گئے تھے جبکہ دیگر ملکی کمپنیوں نے بھی اسٹالز لگائے۔

ماڈل کرن خان نے ڈی ایچ اے کے پویلین کا دورہ کیا اور بتایا کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے اچھا رسپانس ملا ہے اور کئی سرمایہ کاروں نے دلچسی کا اظہار کیا ہے۔

انٹرنیشنل پراپرٹی شو میں ڈی ایچ اے اور دیگر اداروں کے درمیان کئی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید