• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خاتون رکن سے بدتمیزی، امیر مقام کی مذمت

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے صوبائی اسمبلی میں خاتون ممبر ثوبیہ شاہدکے ساتھ بدتمیزی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ن لیگ خیبر پختونخوا نے پارٹی کی ایم پی اے کے ساتھ صوبائی اسمبلی میں بدتمیزی کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا۔

امیر مقام نے کہا کہ اسمبلی میں بوتلیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، جو ہوا وہ خیبر پختونخوا کے عوام کی تذلیل ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ خاتون کے احترام کو پامال کرنے کےلیے صوبائی اسمبلی میں چُن چُن کر غنڈے لائے گئے۔

ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ ان لوگوں کو اسمبلی کے اندر کیسے بھیجا گیا، اس کےلیے وڈیوز دیکھی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید