• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نئی بھرتیوں پر پابندی لگادی

خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی۔

علی امین گنڈاپور نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صوبے میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگانے کے ساتھ نگراں دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پرنسپل سیکریٹری نے اس بارے میں صوبائی چیف سیکریٹری کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ فروری 2023ء سے 29 فروری 2024ء تک کی گئی بھرتیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید