نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔
ذرائع کے مطابق انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے منسٹر انکلیو منتقل ہو گئے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی لگادی ہے۔ وہاں مذہبی آزادی مودی کے نشانے پر ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔
مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکراگئے، جس کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں بے ضابطگیوں سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔
کراچی میں 9 محرم کا جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہو گا، کراچی کے بعض علاقوں میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ پر طنزیہ سوالات اٹھا دیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے۔
کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 شدت پسند مارے گئے، ہلاک دہشتگرد پولیس و قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں مطلوب تھے۔
ریلوے حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات میں موجود تھا، کے پی میں عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
کراچی میں غیر قانونی اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے کے واقعات مسلسل انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ واقعات شہر کی انتظامی کمزوریوں اور ناقص نگرانی کا آئینہ بنتے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ لیاری کراچی میں گرنے والی عمارت کے امدادی کاموں میں لوگوں کے رش کے باعث بہت دشواری کا سامنا رہا۔
سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ سے اب تک 9 افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔