• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی حمایت کرنے والے مارشل آرٹس لیجنڈ روئس گریسی نے اسلام قبول کرلیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

برازیلین مکس مارشل آرٹس لیجنڈ روئس گریسی نے آن لائن پروگرام میں اسلام قبول کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روئس گریسی برازیل کے سابق جیو جِٹسو کھلاڑی اور الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن ( یو ایف سی) چیمپئن شپ کے پہلے فاتح ہیں۔

انہوں نے جمعے کو نشر ہونے والے معروف امریکی آن لائن پروگرام ’دی دین شو‘ کے دوران کیمرے کے سامنے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔

خیال رہےکہ روئس گریسی کے اسلام قبول کرنے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انہیں اسرائیل کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

یاد رہے کہ انہوں نے 19 فروری کو انسٹا گرام پوسٹ میں اسرائیل کا جھنڈا لگاتے ہوئے پیغام شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے 7 اکتوبر کے بعد سے جاری صورتحال میں اسرائیل کی واضح حمایت کی تھی اور اسرائیل میں رہنے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔ 

تاہم اس موقع پر انہوں نے مظلوم فلسطینیوں سے ہمدردی کا ایک لفظ بھی نہیں کہا تھا۔

اس پوسٹ کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے مداحوں نے جانبداری برتنے اور قابض اسرائیل کی حمایت پر افسوس کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ’دی دین شو‘ کے میزبان ایڈی ریڈزووِک کے کزن ادریز ریڈزووِک نے روئس گریسی کی شکاگو میں واقع دین سینٹر میں ملاقات کا اہتمام کیا جس میں معروف اسلامی مبلغ شیخ عثمان بن فاروق بھی موجود تھے۔


3 مرتبہ کے یو ایف سی چیمپئن روئس گریسی دوسری طرف یعنی فلسطینیوں کا موقف جاننے اور سمجھنے کے لیے ایڈی ریڈزووِک کے شو میں پہنچے جہاں ان کا ایڈی ریڈزووِک اور شیخ عثمان بن فاروق سے مکالمہ ہوا جس کے بعد وہ اسلام کی حقانیت کے قائل ہوگئے اورکلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئے۔

دوران شو روئس گریسی نے اسلام سے متعلق اپنے خیالات اور غزہ میں جاری نسل کشی پر بھی بات کی اور مکہ مکرمہ جانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شراب نوشی نہیں کرتا، سور بھی نہیں کھاتا، یہ چیزیں مجھے اسلامی تعلیمات کے قریب کرتی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید