• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کا سری لنکا کیخلاف وائٹ بال سیریز کے اسکواڈز کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ نے سری لنکا کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔

میچل سینٹنر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کی قیادت کریں گے جبکہ بیون جیکبس کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

کین ولیمسن اور ڈیون کانوے ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز 28 دسمبر 30 دسمبر اور دو جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

کیویز کی ون ڈے سیریز  کے  میچز 5 ، 8 اور 11 جنوری کو شیڈولڈ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید