پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ون ڈے میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
یہ جنوبی افریقا کرکٹ کا سالانہ پنک ڈے میچ ہے اور اس وقت جوہانسبرگ میں سورج نکلا ہوا ہے لیکن میچ کے اوقات کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
جوہانسبرگ میں گزشتہ روز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے قومی ٹیم نے انڈور ٹریننگ کی تھی۔
واضح رہے کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز جیت کر قومی ٹیم پہلے ہی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کر چکی ہے۔
آج سیریز کا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔