• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز کیلئے یو اے ای کو نیوٹرل وینیو بنانے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز کیلئے متحدہ عرب امارات کو نیوٹرل وینیو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای بورڈ کے سربراہ شیخ نہیان مبارک اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات میں نیوٹرل وینیو کا معاملہ طے پا گیا ہے۔

گھوٹکی میں گزشتہ شب محسن نقوی اور شیخ نہیان مبارک کی ملاقات ہوئی تھی، یہ ملاقات شیخ نہیان کے خصوصی خیمے میں ہوئی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ روز ہی پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول بھی سامنے آیا تھا۔

شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

ممکنہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے 3، 3 میچز راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔ ایک سیمی فائنل اور فائنل سمیت 5 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل لاہور میں 9 مارچ کو ہوگا۔ فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید