• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے کرکٹ کا ایک بدترین ریکارڈ عبداللّٰہ شفیق کے نام ہوگیا

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


پاکستانی اوپنر عبداللّٰہ شفیق کے نام ون ڈے کرکٹ کا بدترین ریکارڈ بن گیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں عبداللّٰہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

وہ ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔

عبداللّٰہ شفیق ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی ہوگئے ہیں۔ 2024 میں عبداللّٰہ شفیق انٹرنیشنل کرکٹ میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر عمران نذیر اور محمد حفیظ کے پاس تھا۔ عمران نذیر سال 2000 میں 6 مرتبہ جبکہ محمد حفیظ سال 2012 میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید