• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرضی کی شادی، لڑکی کو ہراساں نہ کرنیکا حکم، متعدد ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 28 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بوہڑ گیٹ کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 7 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے آج 6 مارچ تک ملتوی،چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت 6 مارچ تک ملتوی،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیاء لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر وکلاء بحث کے لئے سماعت آج 5 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید