• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس: سپریم کورٹ کل رائے سنائے گی

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ کل رائے سنائے گی۔ عدالتِ عظمیٰ نے سماعت مکمل ہونے پر رائے محفوظ کر رکھی ہے۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے 4 مارچ کو صدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کی تھی۔

خیال رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف ریفرنس 2011 میں دائر کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر اس ریفرنس کی 2011 سے 2024 تک 12 سماعتیں ہوئیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ نے 12 سال بعد دسمبر 2023 میں سماعت شروع کی۔

سات سماعتوں کے بعد 3 مارچ کو 9 رکنی بینچ نے سماعت مکمل کر لی تھی۔

قومی خبریں سے مزید