• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی پریشر ککر سے کپڑے استری کرتے ویڈیو وائرل


ایک خاتون کی پریشر ککر سے کپڑوں کو استری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بھارتی صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ 

اس ویڈیو میں ایک خاتون کو چولہے پر ککر گرم کرنے کے بعد اس سے شرٹ استری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کپڑے استری کرنے کا یہ طریقہ انتہائی خطرناک ہے کیونکہ پریشر ککر کا اس طرح سے استعمال کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھ کر زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا یہی کہنا ہے کہ کپڑے استری کرنے کے لیے اس تکنیک کو آزمانے سے گریز کریں اور پریشر ککر کے بجائے کسی مناسب استری کا استعمال کریں۔