• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس دوبارہ کھلنا شروع ہوگئے، پانی کی قلت میں اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پانی کی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بھرپور آپریشن کے بعد دوبارہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کھلنا شروع ہو گئے،پانی کی قلت میں اضافہ، شہریوں نے بتایا کہ کورنگی میں واقع چکرا گوٹھ کا ہائیڈرنٹ جسے واٹر کارپوریشن نے بند کر دیا تھا دوبارہ کھل گیا ہےدوسرا غیر قانونی ہائیڈرنٹ ملیر جمعہ گوٹھ میں آپریٹ ہو رہا ہے واٹر کارپوریشن ذرائع نے بھی اس کی تصدیق کی ہےچکرا گوٹھ ہائڈرنٹ کھلنے سے کورنگی بھٹائی کالونی قیوم آباد ،اختر کالونی سمیت معتدد علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ ملیر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ کھلنے سے ماڈل کالونی اور دیگر علاقے متاثر ہو رہے ہیں مذکورہ ہائیڈرنٹسکو آپریٹ ہوئے دس دن ہو گئے ہیں لیکن واٹر بورڈ حکام اور متعلقہ ڈپار ٹمنٹ اینٹی تھیفٹ سیل نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جو اس بات کو تقویت دیتے ہیں کہ واٹر بورڈ کا عملہ بھی ملا ہوا ہے اس وقت شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت میں اضافہ ہو گیا ہےنارتھ کراچی ،فیڈرل بی ایریا،شاہ فیصل کالونی،گرین ٹاون،گلستان جوہر،اولڈ سٹی ایریا،سوسائیٹیز، محمودآباد،ا یڈمن سوسائٹی ،شیر شاہ، ملیر کے بعض علاقوں سمیت دیگر شامل ہیں لوگوں نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن پہلے جہاں تیسرے اور چوتھے دن پانی سپلائی کرتا تھا اب پانچویں اور چھٹے دن بمشکل پون سے ایک گھنٹہ سپلائی کیا جاتا ہےاورنگی ٹاون اور بلدیہ ٹاون میں صورتحال پہلے سے بھی زیادہ خراب ہے لو گوں کو دو اور تین ہفتے میں بھی ایک بار نلوں کے ذریعے پانی نصیب نہیں ہو تا شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر بلدیات اور میئر وچیئرمین واٹر کارپوریشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید