پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں 20 مارچ کو نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔
امریکی ریاست نیو یارک کی اسمبلی میں 20 مارچ کو پاکستان کےلیے اہم قرار داد پیش ہوگی، جس میں نیو یارک کو سندھ اور پنجاب کی سسٹر اسٹیٹ بنانے کی سفارش کی جائے گی۔
امریکی ریاست کی اسمبلی سے قرار داد کی منظوری سے تجارت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھ جائے گا۔
نیو یارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس سسٹر اسٹیٹ قرار داد پیش کریں گے، وہ نومبر میں پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔
سندھ اور پنجاب کی نگراں حکومتیں سسٹر اسٹیٹ پر آمادگی کا اظہار کرچکی ہیں، قرارداد کی منظوری کے بعد فل راموس اگلے ماہ پاکستان کا پھر دورہ کریں گے۔
نیو یارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے اس دورے کا مقصد سندھ اور پنجاب اسمبلی میں قرار داد کی منظوری ہوگا۔