مزاحیہ، خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کی ماڈل وجدان راؤ نے گلوکار پر نئے الزامات لگا دیے۔
اداکارہ و ماڈل وجدان راؤ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر میزبان متھیرا اور چاہت فتح علی خان کے درمیان جاری تنازع پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں گلوکار کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متھیرا اور چاہت فتح علی خان کی ویڈیو وائرل ہے جس میں گلوکار متھیرا کے کندھوں اور کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویریں بنوا رہے ہیں۔
واجدان راؤ نے کہا ہے کہ اس پر ردِعمل دیتے ہوئے متھیرا نے بھی ویڈیو بنائی ہے جس میں میزبان نے بتایا ہے کہ وہ چاہت فتح علی خان کے اس عمل سے خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہی تھیں، متھیرا کا کہنا ہے کہ مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
وجوان راؤ کا کہنا ہے کہ یہ بہت غلط ہے، متھیرا ایک بولڈ میزبان ہیں، اگر کوئی بھی خاتون بولڈ ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انہیں ہاتھ لگایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہت فتح علی خان اور میزبان کی وائرل ویڈیو میں متھیرا کافی تنگ نظر آ رہی ہیں جیسے میں بدو بدی ویڈیو سانگ میں تنگ نظر آ رہی تھی۔
وجدان راؤ نے کہا ہے کہ چاہت فتح علی خان کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، بہت باتیں کی ہیں انہوں نے میزبان کے بارے میں کہ ان کا شو نہیں چل رہا تھا، مجھے منتیں کر کے بلایا گیا، چاہت فتح علی خان صاحب اگر پاکستان میں متھیرا کا شو نہیں چلے گا تو کس کا شو چلے گا؟
انہوں نے کہا کہ چاہت فتح علی خان یہ چھوٹے بچوں کی طرح بار بار دھمکیاں دیتے ہیں کہ میں نے اپنے وکیل سے بات کر لی ہے، میرے وکیل یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے۔
وجدان راؤ نے مزید کہا کہ میرا آپ سے کہنا ہے کہ آپ باز آ جائیں، آپ کو بھی اچھی طرح سے پتہ ہے کہ آپ کس نیت سے خواتین کو ہاتھ لگاتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ چاہت فتح علی خان صاحب میرا منہ بند ہے، بند رہنے دیجیے، نہیں تو مجھے بھی اپنے وکیلوں سے بات کرنی پڑے گی، میں پھر بہت اچھے طریقے سے مکمل ثبوتوں کے ساتھ بات کروں گی۔