• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک مقرر

پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی اسپیڈ مقرر کر دی۔

پنجاب کابینہ نے موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد محکمۂ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی، اس سے زیادہ رفتار پر قانونی کارروائی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید