• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے انعام دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023ء میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے انعام دے دیا۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کم وسائل ہونے کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنا قابل فخر ہے، ارشد ندیم آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولین تھرو کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کے آبائی علاقے میں زیرِ تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید