• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیل آفریدی سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

کراچی (نیوز ڈیسک) نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی سے متعلق کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔ 

پریس کانفرنس کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا عافیہ صدیقی کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بدلے رہا کیا جا رہا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں آئی، ڈاکٹر شکیل آفریدی سے متعلق سماعت کے اُس حصے کو نہیں سن سکا۔

 ویدانت پٹیل نے کہا کہ خارجہ پالیسی پر کانگریس کے ساتھ یہ ایک معمول کی سماعت تھی، ڈونلڈلو کی گواہی نے مجموعی طور پر پاکستان سے باہمی تعلقات پر تفصیلات فراہم کیں ہم پاکستان کےساتھ کئی شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی امید کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید