مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والے ٹرک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
مصر کی وزارتِ صحت و آبادی کا کہنا ہے کہ حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حادثہ قاہرہ کی رنگ روڈ کے قریب، امبابا کے علاقے وراق میں ٹنل 10 کے اوپر پیش آیا، آگ نے کئی قریبی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
قبل ازیں مصر کی وزارتِ پیٹرولیم کا بتانا تھا کہ نجی کمپنی کے ٹینکر کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد اس میں دھماکہ ہوا۔