کراچی میں ایک بار پھر ایس ایچ اوز لگانے کیلیے ٹیسٹ پاس سسٹم فعال کر دیا گیا۔
اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کراچی پولیس چیف نے ٹیسٹ اور انٹرویو کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ اچھی شہرت کے حامل افسران کو ایس ایچ اوز کے پول میں شامل کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر اور سب انسپکٹر یو ایس سی کولیفائیڈ افسران اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جو ایس ایچ او تعینات ہیں وہ بھی ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ جن افسران نے ماضی میں ٹیسٹ پاس کیا ہے، وہ درخواستیں جمع نہ کرائیں۔ تمام افسران کو پاس ہونے والے پول سے ایس ایچ اوز لگایا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹیسٹ پاس ایس ایچ اوز کا پول پالیسی متعارف کرائی تھی۔
یو ایس سی کوالیفائڈ نہ ہونے والے افسران کو ایس ایچ اوز کی پوسٹنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔