• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے اسرائیل سے متعلق اپنے پرانے موقف سے یوٹرن لے لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے متعلق اپنے پرانے موقف سے یوٹرن لے لیا ہے۔

ٹرمپ نے گزشتہ دور صدارت میں بیان دیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں ملوث ہونا امریکی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا۔

2019ء میں دیے گئے بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں امریکا کے 80 کھرب ڈالر ضائع ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہزاروں امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے، ان ملکوں میں بھی لاکھوں لوگ کی جانیں گئیں، امریکا نے وسیع تباہی کے ہتھیاروں کے جھوٹے اور ثابت نہ ہونے والے دعووں کی بنیاد پر جنگ کی۔

گزشتہ روز کینیڈا میں جی 7 اجلاس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کی ہے، تل ابیب اس وقت بہت اچھا کررہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہران جنگ نہیں جیت رہا، ایران کو ہر حال میں مذاکرات پر آنا ہوگا، ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید