• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے بجٹ کے تعلیمی اخراجات پر تحریری اختلاف کیا ہے، عرفان صدیقی

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میں نے بجٹ کے تعلیمی اخراجات پر تحریری اختلاف کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسد قیصر اور ان کی پارٹی کی خواہش ہے کہ ملک میں انتشار رہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی خواہش ہے کہ ملک میں انتشارائی بدامنی ہو اور سب تلپٹ ہو جائے، وہ چاہتے ہیں کہ اس افرا تفری میں ان کی کوئی بات بن جائے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک میچور جماعت ہے، اس نے بہت سختیاں اور تکالیف برداشت کیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں، بجٹ کے دوران اختلاف ہوتا ہے اور انہوں نے بھی کیا، بجٹ میں تعلیم کے اخراجات پر خود انہوں نے بھی تحریری طور پر اختلاف کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید