• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کے فٹبالر موسیٰ التعمری نے نمازِ تراویح کی امامت کی


اردن کے فٹبالر موسیٰ التعمری نے نمازِ تراویح کی امامت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق موسیٰ التعمری نے اردن کے دارالحکومت اومان کی ایک مسجد میں نماز تراویح کی امامت کی۔

رپورٹس کے مطابق موسیٰ التعمری نے خود جبکہ دیگر لوگوں نے بھی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔