تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو پمز اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کیا گیا ہے۔
آج صبح چوہدری پرویز الہٰی کو پولیس چیک اپ کیلئے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لے گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس پرویز الہٰی کو چیک اپ کیلئے پمز اسپتال لے گئی تھی۔
جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوئے تھے۔
جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔