ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی جوان بہن کو گھر والوں کے سامنے گلا دبا کر مار ڈالا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
ویڈیو میں بھائی کو گلا دبا کر قتل کرتے دیکھا جا سکتا ہے، لڑکی کا باپ اور بھابھی بھی موجود ہے۔
مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز کا کہنا ہے کہ موبائل کان سے لگا کر وقوعہ کی ویڈیو بنائی۔
مقتولہ کی بھابھی کے مطابق ملزمان نے ان کی کمسن بچیوں کو یرغمال اور جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ قتل ناجائز تعلقات کو چھپانے کے لیے کیا گیا، قتل کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین بھی کر دی گئی، ملزم باپ اور بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب کا ہے، پولیس نے مقتولہ کی قبر کشائی کر کے لاش سے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔