• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواہش ہے عدلیہ کی جو بھی شکایات ہیں دور ہوجائیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف : فوٹو فائل
خواجہ آصف : فوٹو فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ عدلیہ کو جو مدد درکار ہو گی فراہم کی جائے گی۔

 جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عدلیہ کی جو بھی شکایات ہیں دور ہوجائیں، اگر شکایت آئی ہے تو پراسیس کو فالو کیا جائے گا۔

 وزیر دفاع  نے کہا کہ فیض آباد دھرنے میں ایک افسر کی پیسے دیتے ویڈیو بنی اور ریکارڈ پر ہے، جب پیسوں کی بات پوچھی گئی تو کہا گیا واپسی کا کرایہ دیا گیا۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ سیاستدانوں کا کردار بھی دیکھ لیں اس حمام میں سب ننگے ہیں، جنرل باجوہ کو توسیع دینے میں تینوں پارٹی ذمہ دار ہیں، سیاستدانوں کو آئین کی پاسداری پر بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کے خط کے معاملے پر ادارے آپس میں گفتگو کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید